ندن: برطانیہ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث رواں سال کا جون گزشتہ 142 برسوں کی تاریخ میں دوسرا گرم ترین جون قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق غیر معمولی درجہ حرارت نے ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا عالمی درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیاں ایسے شدید موسمی حالات کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔
حکام نے عوام کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور بزرگوں، بچوں اور طبی مسائل سے دوچار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی گرمی کی لہروں کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کا امکان موجود ہے۔