کراچی: معروف ٹی وی میزبان توثیق حیدر اور سینئر اداکارہ فرح سعدیہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ شادی کی تصاویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
دونوں فنکاروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان شادی جیسا کوئی معاملہ نہیں۔
فنکاروں نے جعلی تصاویر اور جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی افواہیں نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہیں بلکہ متعلقہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔