سلام آباد: نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ نافذ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وسائل میں اضافہ اور ماحول دوست منصوبوں کی مالی معاونت کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے۔
سرکاری فیصلے کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم ماحولیاتی تحفظ، گرین انرجی منصوبوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی بالواسطہ اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ملک کی طویل مدتی ماحولیاتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔