’’چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے کا سوال‘‘؟ شازیہ منظور کے دلچسپ جواب نے محفل لوٹ لی

پروگرام کے دوران ایک خاتون نے شازیہ منظور سے سوال کیا کہ اگر انہیں چاہت فتح علی خان کے ساتھ ڈوئیٹ گانا گانے کی پیشکش ہو تو وہ کیا کریں گی؟ اس سوال پر شازیہ منظور پہلے مسکرائیں اور پھر مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ خود بھی اس سوال پر پریشان ہو گئی ہیں اور سمجھ نہیں پا رہیں کہ اس کا کیا جواب دیا جائے۔

انہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے ہنستے ہنستے کہا کہ انہیں معاف کر دیا جائے، جبکہ مزید مزاح کا رنگ بھرتے ہوئے کہا کہ شاید چاہت فتح علی خان کو ہی سب لوگوں کو معاف کر دینا چاہیے۔