ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقہ پینگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، جس سے مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر ڈاٹسن ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لا رہی تھی۔ آئی ای ڈی دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، جسے نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقہ پینگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، جس سے مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر ڈاٹسن ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لا رہی تھی۔ آئی ای ڈی دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، جسے نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔