دریائے چناب، جہلم اور راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 20 سے 24 جولائی کے دوران پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی صورتحال میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال ، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

،شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔

شہریوں سے کہا گیا کہ ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں

حکومت پنجاب آپ کا اور آپ کے مال مویشیوں کا خیال رکھے گی