اداکارہ زینب رضا کی ڈرامے میں بولڈ ڈریسنگ، مداحوں کی شدید تنقید

تفصیلات کے مطابق زینب رضا کے ایک ڈرامے ’رحمت‘ میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے وہیں حالیہ قسط میں ان کا لباس سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ ڈرامے کے ایک منظر میں زینب رضا نے جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جس کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز کئی ناظرین کے نزدیک غیر معمولی طور پر بولڈ تھا۔ اگرچہ منظر کو ایڈیٹنگ کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی گئی تاہم لباس کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ واقعے کے بعد مختلف صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر سوالات اٹھائے۔